ہمارے بارے میں

کسی بھی ارادے کی ترقی کا راز اس کی ٹیم ہوا کرتی ہے۔ اور کسی نئے ادارے کے انتظام و انصرام کے لیے بلند حوصلے والی ٹیم درکار تھی۔

کویت انفو پوائنٹ میں چوہدری غلام سرور، چیف ایڈیٹر پروان میگزین لاہور، سرپرستِ اعلٰی کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ بے شک پوری ٹیم کی محنت سے ہی  ترقی کا سفر ایک ادارہ طے کرتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ لوگ خود پوری ٹیم کے ہم پلہ ہوتے ہیں۔

کویت انفو پوائنٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(CEO) زوہیب اسلم چوہدری سخن دلنواز اور جان پرسوز شخصیت کے مالک ہیں۔اپنی محنت اور لگن سے آپ نہ صرف یہ سلسلہ قائم کیے ہوئے ہیں بلکہ سچائی اور مفاہمت کی راہ ہموار کرنے میں اپنا دن رات وقف کر رہے ہیں۔

طاہر نواز تنولی صاحب پبلک ریلیشن مینیجر کی حیثیت سے ادارے کے ساتھ نہایت احسن طریقے سے رختِ سفر باندھے ہوئے ہیں۔ آپ کی خدمات ادارے کی ترقی کا منہ بولا ثبوت ہیں۔

ہمارا مقصد بالخصوص پاکستان اور کویت کی حالیہ خبریں اور بالعموم دنیا بھر کے مد و جزر  کو آپ کی وسعت میں لانا ہے۔ یہاں کویت میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے لیے ملک و قوم سے متعلق تازہ خبریں، بہترین کالمز، اور معلومات کو قومی زبان ”اردو“ میں پہنچانا ہمارا اولین فریضہ ہے۔

کویت انفو پوائنٹ نا صرف پاکستانیوں کے لیے ہے بلکہ کویت میں مقیم دوسرے تارکین وطن بھی ہماری شیریں زبان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ اردو ہی وہ واحد زبان ہے جو ہمارے ربط باہم کو قائم رکھے ہوئے ہے۔

خواہ وہ سائنسی میدان کی نئی تحقیق ہو یا  دنیاۓ اسلام کی اہم پیش رفت، پاکستان سے متعلق نئی خبر ہو یا کویت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوش خبری، اردو ادب کی سربلندی ہو یا تحقیق پہ مبنی کالمز، سب کچھ ایک ساتھ تارکین وطن کو ملے گا کویت انفو پوائنٹ پر۔