ایتھنز: یونان میں گرفتار کی جانے والی پاکستانی ایتھلیت مونا خان کا رہائی کے بعد ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔
تٍفصیلات کے مطابق یونان میں گرفتار کی جانے والی پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان نے رہائی کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ یونان میں اپنے بیٹے مصطفی کے ساتھ خیریت سے موجود ہوں اور حکومت، وزارت خارجہ، سفارت خانے، میڈیا اور عوام کا شکریہ اداکرتی ہوں۔
پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ بروقت کال نہ کرتا تو حادثے سمیت کچھ بھی ہوسکتا تھا، سفارتخانے کی بروقت کال نے مجھےنئی زندگی دی ہے۔