کویت اور قطر کے امیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفرا سے وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ ملاقات کی، کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا خط پیش کیا، خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

دوسری جانب قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو شیخ تمیم بن حمدالثانی کا خط پیش کیا، خط میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں