دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آج کے بجائے کل ہونے کا امکان: کھیل خبر – طارق اقبال

– دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آج کے بجائے کل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان خان، عماد وسیم، محمد عامر اور عرفان نیازی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان، افتخار احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونیئر، عباس آفریدی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے، ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد کیا جائے گا، نیوزی لینڈ سیریز میں لوکل کوچز خدمات انجام دیں گے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں