بھارت کے نامور غزل گائیک پنکج ادھاس کی آخری رسومات آج دوپہر کو ادا کی جائیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وفات پانے والے بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس کی بیٹی نایاب ادھاس کا کہنا ہے کہ پنکج ادھاس کی آخری رسومات آج دوپہر 3 بجے ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

بھارت کے مشہور غزل گائیک پنکج ادھاس 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارت کے مشہور غزل گائیک پنکج ادھاس 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
پنکج ادھاس کی آخری رسومات آج دوپہر کو ادا کی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وفات پانے والے بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس کی بیٹی نایاب ادھاس کا کہنا ہے کہ پنکج ادھاس کی آخری رسومات آج دوپہر 3 بجے ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔پنکج ادھاس 17 مئی 1951 کو بھارتی گجرات میں پیداہوئے ، انہوں نے غزل گائیکی کا سفر آہٹ کے نام سے البم سے شروع کیا تھا۔پنکج نے کئی بالی وڈ فلموں کیلئے گیت بھی گائے تھے اور ان کی مشہور غزلوں میں ‘چاندنی رات میں’، ‘نا کجرے کی دھار’، ‘اور آہستہ کیجیے باتیں’، ‘ایک طرف اس کا گھر’، ‘تھوڑی تھوڑی پیا کرو’ اور ‘چٹھی آئی ہے ’ شامل ہیں جو ہمیشہ ان کے پرستاروں کو یاد رہیں گی۔پنکج کو میوزک انڈسٹری کیلئے گراں قدر خدمات پر 2006 میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ انہوں نے کئی فلمی ایوارڈز بھی حاصل کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں