hgry t

پاکستان اور سعودی عرب کا آئی ٹی، ٹیلی مواصلات شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا آئی ٹی، ٹیلی مواصلات شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق
بدھ 15 نومبر 2023ء

پاکستان اور سعودی عرب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیو نیکشن کے وزیر ڈاکٹر عمر سیف اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں پاکستان سے بھرپور تعاون کررہا ہے انہوں نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو ویزوں کی فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں