fewfwe

مرغی کھانے سے مرد نازک بنتے ہیں، وہ ’مردانہ غذا‘ کھائیں، کویتی اداکارہ’ مضحکہ خیز دعویٰ

مرغی کھانے سے مرد نازک بنتے ہیں، وہ ’مردانہ غذا‘ کھائیں، کویتی اداکارہ
انٹرٹینمنٹ ڈیسک 13 نومبر 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
کویتی اداکارہ، ماڈل و سوشل میڈیا اسٹار شمس الکویت المعروف شمس نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ مرغی مادہ غذا ہے جو خصوصی طور پر خواتین کی خوراک ہے، اسے کھانے والے مرد نازک بن جاتے ہیں۔
عرب ویب سائٹ ’مز مز‘ کے مطابق شمس کی جانب سے بنائی گئی مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کسی دوسرے شخص سے مرغی کے نر یا مادہ ہونے پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں نہ صرف مرغی سے متعلق منفرد دعویٰ کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ ساتھ ہی ویڈیو میں ان کی جانب سے مرد حضرات کو ’مردانہ غذائیں‘ کھانے کی تجویز دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں