گلین میکسویل نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز کی اننگز کھیلی

میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، کئی ریکارڈ پاش پاش

میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، کئی ریکارڈ پاش پاش
– گلین میکسویل نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز کی اننگز کھیلی
اسپورٹس: 09 نومبر 2023

ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی اور گلین میکسویل نے 201 رنز کی باری کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو افغان فاسٹ باؤلرز اور راشد خان کی عمدہ باؤلنگ کے سبب 91 رنز پر سات آسٹریلین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور افغانستان کی فتح یقینی نظر آرہی تھی لیکن اس کے بعد گلین میکسویل نے تن تنہا بازی پلٹ دی۔
جارح مزاج بلے باز نے دوسرا اینڈ سنبھال کر رکھنے والے کپتان پیٹ کمنز کے ہمراہ طویل شراکت قائم کر کے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔
نامور بلے باز نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز کی اننگز کھیلی اور ون ڈے کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔
اس سے قبل ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی بلے باز نے ہدف کے تعاقب میں ڈبل سنچری نہیں کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں