معروف اداکار سلیم معراج نے کہا ہے کہ اداکاراؤں کو اگر محبت بھی ہوتی ہے تو وہ کسی بڑے شخص یا امیر آدمی سے ہوتی ہے، انہوں نے کبھی نہیں دیکھا کہ اداکاراؤں کو کسی غریب شخص سے محبت ہوئی ہو۔ سلیم معراج نے حال ہی میں کامیڈی شو ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ انہوں نے کیریئر میں کرداروں کے انتخاب میں غلطیاں بھی کیں لیکن انہوں نے ان غلطیوں سے سبق سیکھا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ وہی کردار ادا کرتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے، ان کے لیے سب سے اہم بات اسکرپٹ کا بہتر اور کردار کا مضبوط ہونا ہوتا ہے، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہدایت کار کون ہے۔ سلیم معراج کے مطابق وہ جس کردار سے مطمئن ہوتے ہیں، اسے ہی ادا کرتے ہیں پھر چاہے اس کردار کو لوگ ناپسند ہی کیوں نہ کریں۔

اداکاراؤں کو محبت’ بڑے اور امیر آدمی سے ہوتی ہے، سلیم معراج

اداکاراؤں کو محبت بڑے اور امیر آدمی سے ہوتی ہے، سلیم معراج
معروف اداکار سلیم معراج نے کہا ہے کہ اداکاراؤں کو اگر محبت بھی ہوتی ہے تو وہ کسی بڑے شخص یا امیر آدمی سے ہوتی ہے، انہوں نے کبھی نہیں دیکھا کہ اداکاراؤں کو کسی غریب شخص سے محبت ہوئی ہو۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ وہی کردار ادا کرتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے، ان کے لیے سب سے اہم بات اسکرپٹ کا بہتر اور کردار کا مضبوط ہونا ہوتا ہے، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہدایت کار کون ہے۔سلیم معراج کے مطابق وہ جس کردار سے مطمئن ہوتے ہیں، اسے ہی ادا کرتے ہیں پھر چاہے اس کردار کو لوگ ناپسند ہی کیوں نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں