میچ

ورلڈ کپ2023: افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف میچ

ورلڈ کپ2023: افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کرکٹ کا عالمی میلہ بھارت میں سج گیا جہاں دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں ایک ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مد مقابل ہوں گی جب کہ میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔
گزشتہ میگا ایونٹ کی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے دوران میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ کپتان کین ولیم سن کی طبیعت کچھ بہتر نہیں تھی، امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو باؤلنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے، پچ اچھی لگ رہی ہے، بین اسٹوکس تکلیف کے باعث آج میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں