کی،

صدر مملکت عارف علوی کی الیکشن کمیشن کو 6 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی تجویز

صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو 6 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی نے چیف الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات کی تاریخ کی تجویز کردی,صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط میں کہا ہے کہ آرٹیکل 48(5)صدر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار دیتا ہے، صدر نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی، اس کے 90 روزکے اندر یعنی 89ویں دن پیر 6 نومبر 2023 کو انتخا بات کرانا ضروری ہیں۔ ایوان صدر سے جاری خط میں لکھا گیاکہ صدر مملکت نے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کیلئے مدعو کیا،انہوں نے برعکس موقف اختیار کیا کہ آئینی فریم ورک کے مطابق تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،وفاقی وزارت قانون و انصاف بھی الیکشن کمیشن جیسی رائے کی حامل ہے۔

خط میں مزید لکھاگیا کہ چاروں صوبائی حکومتوں کا خیال ہے انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، وفاق کو مضبوط بنانے، صوبوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ اور غیر ضروری اخراجات سے بچنے کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جانے پر اتفاق ہے۔صدر نے لکھااگست میں مردم شماری کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل بھی جاری ہے، الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے کہ وہ انتخابات کے انعقاد کیلئے آرٹیکل 51۔ 218۔ 219۔ 220 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت طے شدہ تمام آئینی اور قانونی اقدامات کی پابندی کرے۔ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے رہنمائی حاصل کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں