قائداعظم محمدعلی جناح کاآج 75واں یوم وفات عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے

قائداعظم محمدعلی جناح کاآج 75واں یوم وفات عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے

قائداعظم محمدعلی جناح کاآج 75واں یوم وفات عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے
– پاکستان کوایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے علاوہ بابائے قوم کوخراج عقیدت پیش کرنے کاکوئی بہترراستہ نہیں ہے: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ
11 ستمبر 2023ء
طارق اقبال
بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کاآج 75واں یوم وفات عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے۔اس سلسلے میں کراچی میں مزارقائدپرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی جائے گی۔ریڈیو پاکستان اورپاکستا ن ٹیلی ویژن پاکستان کی آزادی کے لئے قائداعظم کی مثالی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشرکررہے ہیں۔قائداعظم محمدعلی جناح قوم کے لئے آزادی کے حصول کے تھوڑے عرصے بعدآج کے دن رحلت فرماگئے تھے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے بابائے قوم کے سنہرے اصولوں کی پیروی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین، نوجوانوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کی بہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئے تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات پراپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان کوایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے علاوہ بابائے قوم کوخراج عقیدت پیش کرنے کاکوئی بہترراستہ نہیں ہے۔انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی ترقی کے لئے تمام اختلافات کو بھلاکردن رات ملکرکام کرناہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک مشکل دورسے گزررہاہے اورہمیں بابائے قوم کے اصولوں پر زیادہ سے زیادہ عمل پیراہوناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں