کویت: یکم ستمبر سے ڈیجیٹل ٹریفک ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان

کویت کی وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک نئی سروس کا اعلان کیا جس سے پولیس افسران کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے لیے 1 ستمبر 2023 سے الیکٹرانک طور پر ٹکٹ جاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ یہ پلیٹ فارم ‘سہل’ ایپلی کیشن کے ساتھ مربوط ہے، پولیس افسر کی جانب سے ٹریفک محالفہ ڈیجیٹل طور پر اپ لوڈ کئے جانے کے بعد ڈرائیوروں کو فوری طور پر ٹریفک جرمانہ “سہل” ایپلی کیشن پر مل جائے گا۔

وزارت نے نوٹ کیا کہ نیا قدم ٹریفک جرمانے جاری کرنے اور وصول کرنے کا ایک تیز، زیادہ موثر اور زیادہ شفاف طریقہ فراہم کرکے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی وزارت کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں