کویت میں زلزلے کے شدید جھٹکے، تفصیلات جاری

 کویت میں آج علی الصبح زلزلے آیا جسے شہریوں اور رہائشیوں نے اس کی شدت کی وجہ سے محسوس کیا۔ ریکٹر سکیل کے مطابق اس کی شدت کے بارے میں کویت نے سرکاری طور پر تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کویت نیشنل سیسمولوجیکل نیٹ ورک نے اشارہ کیا کہ اس نے احمدی کے جنوب مغرب میں، کویت کے سرکاری وقت کے مطابق ٹھیک 04:28:02 پر ریکٹر اسکیل پر 5 کی شدت کے ساتھ زلزلہ ریکارڈ کیا جو زیر زمین 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جسے ملک بھر میں شہریوں اور رہائشیوں نے محسوس کیا۔ دوسری جانب سلطان قابوس یونیورسٹی کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی میں زلزلے کی نگرانی کرنے والے نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ کویت میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی اور اس کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔ کویتی ماہر موسمیات عادل السعدون نے یقین دلایا کہ کویت کے علاقوں میں آج ہفتہ کی صبح آنے والے زلزلے کو زلزلے کی شدت کے پیمانے کے مطابق “حفیفه” کہا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ

 

زلزلہ تب تک نقصان نہیں پہنچاتا جب تک اس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 سے زیادہ نہ ہو۔ یاد رہے کہ کویت کے بیشتر علاقوں میں آج ہفتہ کی صبح بوقت 4:29 زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زیادہ تر علاقوں کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاعات دیں جو چند سیکنڈ تک جاری رہا تاہم کے ایف ایس ڈی نے بتایا کہ آج صبح آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ زلزلے کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے رپورٹس موجود ہیں۔

بحوالہ: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں