غیر ملکیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید جلد دوبارہ شروع ہونے کا امکان

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید چند دنوں کے اندر ہر کسی کو آن لائن دستیاب ہو جائے گی۔ فی الحال آرٹیکل 20 (گھریلو ملازمین) پر ڈرائیوروں کی آن لائن تجدید کی جا رہی ہے۔ جو لوگ تجدید کرنا چاہتے ہیں انہیں ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے 6 ماہ پہلے درخواست دے سکتے ہیں جو کہ پہلے ایک ماہ تھی ۔

الرائی کی رپورٹ کے مطابق، معیاد ختم ہونے سے چھ ماہ قبل تجدید کرنے کی وجہ غیر ملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کو محدود کرنا اور شرائط پر پورا اترنے والوں لائسنس جاری کرنا اور جو اہل نہیں ہیں ان سے لائسنس واپس لینا ہے۔ ڈیٹا کو مجاز حکام سے منسلک کرنے کے بعد محکمہ ٹریفک کو ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی درخواستیں اس ہفتے یا اگلے سال کے شروعات سے موصول ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جو لوگ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی شرائط پر پورا نہیں اترتے اُن کے ڈرائیونگ لائسنس خود بخود منسوخ ہو جائیں گے۔
دو ہفتے قبل غیر ملکیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید بند کر دی گئی تھی، یہ صرف ان لوگوں کے لیے کھلی تھی جو آرٹیکل 20 پر ہیں (گھریلو کام کرنے والے/گھریلو ڈرائیور)، دیگر پیشوں کو ٹریفک ڈیپارٹمنٹ میں وصول کیا جا رہا ہے لیکن وہاں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آرہا ہے ۔

بحوالہ: عرب ٹائمزکویت

اپنا تبصرہ بھیجیں