کویتی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا طریقہ کار جاری

روزنامہ الانباء کی خبر کے مطابق وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی نے ٹریفک قانون میں قرارداد 1976/81 کی کچھ شقوں میں ترمیم کرتے ہوئے ایک فیصلہ جاری کیا۔ ترامیم یہ ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی درخواست ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے 30 دنوں کے اندر ایک فارم پر جمع کرائی جائے گی۔ شناخت کا ثبوت (سول شناختی کارڈ)، رہائش کا پتہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سرٹیفکیٹ منسلک کیا جائے جبکہ غیر ملکیوں کو رہائش کا ثبوت (سول شناختی کارڈ) فراہم کرنا ضروری ہے۔ لائسنس کی تجدید مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد کی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ 421,131 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی ہے اور 23,754 کو ضبط یا تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک جرمانے کی صورت میں 1,320,026 دینار وصول کیے گئے ہیں۔

بحوالہ: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں