کویت سے باہر 06 ماہ سے زائد رہنے والوں کے لیے اہم خبر

کویت سے باہر 6 ماہ سے زائد رہنے والے گھریلو ملازمین کے رہائشی اقامہ کی خودکار منسوخی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹر پر کہا ہے کہ کویت سے باہر 06 ماہ یا اس سے زیادہ مدت رہنے والے گھریلو ملازمین (خادم / آرٹیکل 20 ویزا) کے رہائشی اقامہ کی منسوخی خودکار نظام کے تحت ختم ہو جائے گی جبکہ چھ ماہ کا حساب یکم دسمبر 2021 سے شروع ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ وبائی بحران کی وجہ سے مختلف ممالک کے درمیان عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے 6 ماہ کی خودکار منسوخی روک دی گئی تھی۔ انتظامیہ نے کہا کہ کویتی شہری جو کویت سے باہر گھریلو ملازمین کو 6 ماہ سے زیادہ عرصے کے لیے رکھنا چاہتے ہیں وہ متعلقہ شخص کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے سکتے ہیں کہ وہ اپنے گھریلو ملازم کو 6 ماہ کی مدت ختم ہونے سے پہلے کویت سے باہر رہنے کی اجازت دیتے ہیں۔

بحوالہ: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں