کویت: ڈرائیونگ لائسنس گم ہونے کی صورت میں بڑی سہولت دے دی گئی

ڈرائیونگ لائسنس کے گم ہونے کی صورت میں “سھل” ایپلی کیشن پر اطلاع دیں: کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے کہا کہ انفارمیشن سسٹم کے جنرل ڈیپارٹمنٹ میں زائرین (شہری و غیرملکیوں) کے لیے ان کے کام میں تیزی اور وقت کی بچت کے لئے خدمات کی تکمیل کی گئی ہیں۔ روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈیپارٹمنٹ برائے ٹریفک کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی سے بروز بدھ 24 نومبر 2021 سے شروع ہونے والی “سھل” ایپلی کیشن جس لنک https://play.google.com/store/apps/details?id=kw.gov.sahel
ہے پر ڈرائیونگ لائسنس کے گم ہونے کی اطلاع دینے کے لیے ایک نئی سروس شروع کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے لائسنس کھو چکے ہیں وہ ‘سھل’ ایپلی کیشن کا استعمال کریں اور اپنے علاقے کے پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت کے بغیر ہدایات پر عمل کریں۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں