کویت: کمرشل وزٹ ویزا کی ورک ویزا میں منتقلی روک دی گئی

وبائی امراض کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کویت نے کمرشل وزٹ ویزا کی ورک ویزا میں منتقلی روک دینے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کمرشل وزٹ ویزا پر کویت آنے والے تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک سفارش کی بنیاد پر یہ قدم یورپی ممالک میں وبائی امراض کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں وزراء کی کونسل نے کویت کو ہر قسم کے ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا اور اتھارٹی نے کمرشل وزٹ ویزوں کو ورک ویزا/پرمٹ میں منتقل کرنے کی اجازت دی تھی اور کہا گیا تھا کہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے خودکار نظام کے ذریعے موصول ہونے والی منتقلی کی درخواستوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے کارروائی کی جائے گی لیکن وبائی امراض کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر آج سے خودکار نظام کے ذریعے کسی بھی نئی منتقلی پر خود بخود پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں