وزراء کونسل کاہفتہ وار اجلاس، 60 سال سے زائد عمر افراد کے ورک پرمٹ پر فیصلہ نہ ہو سکا

کویت کابینہ نے پیر 27 ستمبر اپنے کو ہفتہ وار اجلاس میں یونیورسٹی ڈگری کے بغیر 60 سال سے زائد عمر کےافراد کے لئے ورک پرمٹ جاری کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

مقامی عربی میڈیا کے ذرائع کے مطابق  اجلاس میں موضوع سامنے نہیں آیا ۔ تاہم اگلے اجلاس میں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا یا وزارت تجارت مناسب فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی۔

آج اپنے اجلاس میں وزرا کی کونسل نے 18 ماہ کے وقفے کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے وزارت تعلیم کے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ عربی اسکول 3 اکتوبر کو دوبارہ کھلیں گے ۔ بھارتی اسکولوں سمیت غیر ملکی اسکولوں نے نئے تعلیمی سال کا آغاز اتوار 26 ستمبر سے کلاس روم سے کیا تھا ۔

ذرائع: IIK

اپنا تبصرہ بھیجیں