کویتی ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا مکمل طریقہ

اوورسیز پاکستانیز اپنا بیرون ملک کا لائسنس دکھا کر پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں اس کے لیے ان کو جو کاغذات درکار ہیں وہ درج ذیل ہیں
١- پاکستانی شناختی کارڈ اصلی اور فوٹو کاپی
٢- پاکستانی پاسپورٹ اصلی اور فوٹو کاپی
٣- کویتی ڈرائیونگ لائسنس اور اس کی فوٹو کاپی لائسنس کی معیاد ختم نا ہوئی ہو
۴- کویت کی MOI کی ایپلیکیشن ڈاونلوڈ کر کے اس میں اپنے لائسنس کی معیاد والے پیپر کا سکرین شارٹ لے کر اس کا پرنٹ نکال کر ساتھ رکھ لیں وہی اس کی ویریفیکیشن تصور کی جائے گی آپ کا لائسنس دو ماہ بعد بن کر آپ کے شناختی کارڈ والے ایڈریس پر بھیج دیا جائے گا۔

صبح آٹھ بجے آفس کھلتا ہے اور گیٹ کے باہر ایک آدمی آنے والے تمام افراد کا نام ایک پیپر پر درج کرتا ہے رش سے بچنے کے لیے جلدی آئیں اور اپنا نام اس پیپر میں لکھوائیں۔
آٹھ بجے موٹروے پولیس کا ایک آدمی باہر آتا ہے اور اس لسٹ کے مطابق سب کے نام پکارتا ہے اس سے پہلے جن افراد نے آن لائن اپوائنٹمنٹ لی ہوتی ہے ان کو بلایا جاتا ہے اور باری باری سب کے پیپر چیک کرنے کے بعد ان کو ٹوکن دیا جاتا ہے اگلے مرحلے میں ٦٠٠ روپے کا چالان فارم دیا جاتا ہے جو کہ ادھر ہی جمع کروانا ہوتا ہے اس کے بعد آپ ہال کے اندر انتظار گاہ میں جا کر ٹوکن نمبر کے حساب سے اپنی باری آنے پر اپنی معلومات کا اندراج کروائیں اور فوٹو بنوائیں اس کے بعد آپ کی نظر چیک کی جائے گی اور آخری مرحلے میں آپ کی معلونات کے اندراج کے بعد آپ کو رسید دے دی جائے گی ۔
اگر آپ کے پاس لائٹ لائسنس ہے تو لائٹ لائسنس بنے گا اور اگر ہیوی لائسنس ہے تو ہیوی لائسنس ملے گا۔

اس پورے مرحلہ میں میرے آج کے تجربہ کے مطابق عملہ انتہائ مہذب اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنا کام سرانجام دیتا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن طریقہ سے مدد کرتا ہے کوئ سفارش کوئی واسطہ یا رشوت نہیں چلتی میرٹ کے مطابق سارا کام سرانجام دیا جاتا ہے۔

بشکریہ: چوہدری خلیل احمد ۔ کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں