کویت: گاڑیوں کی خریداری کے دوران نقد ادائیگی پر پابندی

ٹریفک اینڈ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری ، میجر جنرل جمال السیغ نے ایک سرکلر جاری کیا کہ گاڑی خریدنے والے کو فروخت کنندہ سے گاڑی کی خریداری کے لیے کی گئی ادائیگی کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ گاڑی کو چیک ادائیگی یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے خریدنا ہوگا، ان ثبوتوں کے ساتھ دستاویزات کی منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔

یہ فیصلہ منی لانڈرنگ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے جو کہ حالیہ دنوں میں لگژری گاڑیاں نقد ادائیگی کے ذریعے خریدی اور فروخت کی گئی ہیں ، اس طرح کا فیصلہ مشکوک کارروائیوں کی روک تھام کرے گا۔

ذرائع: عرب ٹائمز کویت 

اپنا تبصرہ بھیجیں