کویت: بطاقہ مدنیہ کےاجرا میں تاخیر

روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن میں ایک مختصر عرصے کے لیے سرگرمیوں میں تیزی کے بعد ، کام نے ایک بار پھر سست روی اختیار کی ہے ۔ روزنامہ نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وبا پھیلنے کی وجہ سے بطاقہ مدنیہ کا اجرا متاثر ہوا جس کی وجہ شفٹوں کے کام میں رکاوٹ اور ملازمین کی کمی تھی جس کے نتیجے میں بطاقہ مدنیہ جاری کرنے کے لیے درخواستیں جمع ہو گئیں لیکن جیسا کہ ملک میں آہستہ آہستہ اور مستقل طور پر معمول کا کام دوبارہ شروع کیا گیا پی اے سی آئی دوبارہ ‘خول میں چلا گیا’ اور تاخیر نے ایک بار پھر اپنا بھیانک چہرہ دکھایاہے ۔ ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ مارچ 2021 کے دوران جمع کروائے گئی کئی ٹرانزیکشنز عملدرآمد کی منتظر ہیں، تاخیر کی وجہ بھی چپس کی عدم دستیابی ہے۔

ذرائع: عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں