کویت آنے والی پروازوں کے ٹکٹ روانگی کی پروازوں سے 6 گنا زیادہ

مسافروں کی تعداد اور پروازوں پر اتفاق ہونے کے بعد کویت اور مصر کے درمیان براہ راست تجارتی پروازوں کی بحالی کے ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ بیشتر مقامات سے آنے والے ٹکٹ کی قیمت روانگی کے ٹکٹ کی قیمت سے 6 گنا سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔

فیڈریشن آف ٹریول اینڈ ٹورزم آفیسز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد المطیری نے کہا کہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت معمول کے مطابق ہے کیونکہ آنے والی پروازوں کی آپریشنل صلاحیت پر پابندی، چھٹیوں سے واپس آنے والے مسافر اور مارکیٹ کی فراہمی کم اور مانگ زیادہ ہے،

کویت سے مصر کے ٹکٹوں کی تازہ ترین قیمتوں کے مطابق 58 کویتی دینار ہے ، جبکہ مصر سے کویت 550 کویتی دیناد ہے۔ فی الوقت 9 کویتی اور مصری پروازیں دو ممالک کے درمیان چلیں گی جن کے لیے سیٹ شیئرنگ تفویض کی گئی ہے۔ ہوائی اڈے کے حکام کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صلاحیت بڑھانے کے کابینہ کے وزراء کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

کویت انتظامیہ ابھی تک بھارتی حکام کی جانب سے بھارت سے کویت کے لیے پروازیں شروع کرنے کی  منظوری کے منتظر ہے جسے رواں ہفتے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔

ذرائع: عرب ٹائمز کویت ۔ کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں