کویت: معمول کی زندگی میں واپسی، ائیرپورٹ سمیت اہم فیصلے جلد لئے جانے کا امکان

شادی بیاہ کی تقریبات کے انعقاد ، کھیلوں کے اسٹیڈیم میں شائقین کی واپسی اور نمازیوں کی تعداد میں اضافہ سے متعلق فیصلے اکتوبر میں لئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے وبائی امراض میں بہتری کے ساتھ حکومتی ذرائع نے روزنامہ القبس کو انکشاف کیا ہے کہ کویت میں معمول کی زندگی سے متعلق سرگرمیاں اگلے اکتوبر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معمول کی زندگی میں نمایاں فیصلے شادیوں کی اجازت دینا، فٹ بال کے شائقین کی اسٹینڈز پر واپسی ، دیوانوں میں تقریبات اور مساجد کی صفوں میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ لیا جائے گا۔ یہ فیصلے اگلے اکتوبر میں ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی کے منصوبے کے تحت لئے جائیں گے۔ ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ان سرگرمیوں کے بارے میں فیصلے کرنے میں تاخیر کررہی ہے جب تک کہ جامع معاشرتی قوت مدافعت (ویکسی نیشن) مکمل طور پر حاصل نہ کرلے تاکہ کسی بھی وبا کے اثرات سے بچا جا سکے۔

اس تناظر میں ذرائع نے القبس کو انکشاف کیا ہے کہ کابینہ پیر کو ہونے والے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والوں کی صلاحیت بڑھانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کرے گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت اس بات پر بھی بات کرے گی کہ جو لوگ ویکسی نیشن سے پرہیز کرتے ہیں اور جنہوں نے ابھی تک ویکسی نیشن پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ نہیں کیا ہے ان کو مکمل کمیونٹی قوت مدافعت کی ممکنہ شرح تک پہنچانے کے لیے کس طرح قائل اور تعلیم دی جائے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں