نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
بیرون ملک جانے والے افراد ایک ہزار 270 روپے ادا کر کے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔
کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز منتخب ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی اور اس کے لیے فیس نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکے گی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ سے زائد خوراکیں لگ چکی ہیں۔
این سی او سی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
ٹویٹ میں شہریوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ جن شہریوں نے پہلی خوراک لگوا لی ہے انہیں 28 دن مکمل ہونے پر کسی بھی ویکسین سینٹر سے دوسری خوراک لینے کا کہا گیا ہے۔
Well done Pakistan!!! Landmark of 5 Crore COVID vaccine doses (50 Million doses) crossed!!! If not vaccinated yet, please get yourself vaccinated! In case you are due for 2nd dose, just walk in to any vaccination center after 28 days of 1st dose!!! Lets make Pakistan Safe!!
— NCOC (@OfficialNcoc) August 27, 2021
این سی او سی کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار ہزار 191 مثبت آئے جبکہ اس دوران 120 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ روز مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع: اردو نیوز