کویت کے وزٹ ویزا اور 60 سالہ عمر رسیدہ افراد سے متعلق اہم خبر

60 سالہ عمر رسیدہ تارکین وطن کے لیے 6 ماہ کی مہلت جبکہ کویت کا وزٹ ویزا جاری کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایسے غیر ملکی جن کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری نہیں ہے اور ان کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے کو ریذیڈنسی افیئرز سیکٹر کی جانب سے مجوزہ فیس کی منظوری ہونے تک چھ ماہ کی رعایتی مدت دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ سکیورٹی سیکٹر کے ایک ذرائع کے حوالے سے روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ میں رہائشی امور کے سیکٹر کو کسی بھی قسم کے وزٹ ویزا جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے جیسا کہ اس نے کورونا وائرس مرض کے پھیلاؤ سے پہلے کیا تھا۔ ذرائع نے واضح کیا کہ فی الوقت ریذیڈنسی افیئرز کمیٹی وہ واحد ادارہ ہے جو ملک میں مقیم تارکین وطن کے اہل خانہ کو وزٹ ویزا دینے کا مجاز ہے۔ فیملی وزٹ ویزہ ایسے تارکین وطن کو جاری کیا جاتا ہے جو آرٹیکل 22 (انحصار ویزا) ، آرٹیکل 18 (پرائیویٹ سیکٹر ورک ویزا) اور آرٹیکل 17 (گورنمنٹ سیکٹر ورک ویزا) رکھتے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ وزٹ ویزا درخواست کی منظوری کے بعد ہی وزارت داخلہ اجازت نامہ جاری کرے گی جو اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ درخواست کو مشترکہ خودکار نظام میں کمیٹی کی منظوری کے لیے درج کیا گیا ہے۔ ذرائع نے اس بات کو دہرایا کہ ریذیڈنسی افیئرز سیکٹر کے لیے وزٹ ویزا دینے کا ابھی تک کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا ہے لہٰذا اگلا نوٹس آنے تک یہ متعلقہ کمیٹی کا کام ہے۔ ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی کہ وزارت نے رہائشی امور کے سیکٹر کو ان غیر ملکی خواتین کو انٹری ویزا دینے کا اختیار دیا ہے جو اس وقت بیرون ملک ہیں اور کویتی شہریوں کی بیویاں ہیں نیز کویتی خواتین جو غیر ملکیوں سے شادی شدہ ہیں ان کے بچوں کو بھی انٹری ویزا کے لئے اختیار دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمرشل وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ پر منتقل کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک ہدایت جاری کی گئی تھی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ رہائشی امور کے شعبے نے گذشتہ چند مہینوں میں آرٹیکل 24 (سیلف اسپانسر شپ) ویزے 3،800 تارکین وطن(زیادہ تر شامی شہری) کو دیے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ کفیل کے رہائشی امور کے محکموں میں جانے کی ضرورت کے بغیر غیر موجودگی کے اجازت ناموں (اقامہ) کی خود بخود تجدید کی جاتی ہے۔ جب بھی اسپانسر وزارت کی ویب سائٹ پر رہائشی اجازت نامے (اقامہ) کی تجدید کرتا ہے تو غیر موجودگی کے اجازت نامے کی خود بخود تجدید ہو جاتی ہے۔

ذرائع: عرب ٹائمز کویت ۔ کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں