کویت: کابینہ اجلاس میں براہ راست پروازوں سمیت اہم فیصلے متوقع

وزراء کونسل کی اگلے اجلاس میں کچھ ممالک کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کے متعلق فیصلے کے امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی اگلی میٹنگ میں کابینہ کویت آنے والے مسافروں کی تعداد کو روزانہ زیادہ سے زیادہ 7،500 تک بڑھانے کے بعد کچھ ممالک کے لیے براہ راست پروازیں چلانے پر تبادلہ خیال کرے گی اور اس حوالے سے چند اہم فیصلے متوقع ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ عرب جمہوریہ مصر کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی تاہم پہلے مرحلے میں چارٹر پروازوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی پروازوں کے آپریشن جو معمول کے فلائٹ شیڈول سے ہٹ کر ترتیب دیے گئے ہیں ان میں ملک چھوڑنے یا آنے والے لوگوں کی نقل و حمل شامل ہوگی تاہم مخصوص پروازوں کے مسافروں کے لئے بھی صحت کی ضروریات کو پورا کرنا لازم ہے اس کے علاوہ مسافر مکمل ویکسین شدہ ہوں۔ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ بیرون ملک ویکسین حاصل کرنے والے افراد کی جانچ پڑتال بھی ضروری ہے۔

ذرائع نے اشارہ کیا کہ اس قسم کی پروازوں کو پہلے مرحلے کے طور پر چلانے کی منظوری کا مقصد پھنسے ہوئے مخصوص رہائشیوں مثلاً اساتذہ ، عدلیہ کے ارکان یا طبی عملے کی واپسی کو آسان بنانا ہے جس کی تشخیص کے مطابق بعد میں توسیع کے امکانات ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ پروازوں کی بتدریج واپسی کی اجازت کے لیے ملک میں صحت کے حالات بہتر ہونا لازمی شرط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں