60 سال سے زائد عمر کے افراد کے اقامہ تجدید کے لئے نئی تجویز

کویت: وزراء کونسل 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری کے بغیر رہائش کی تجدید کے لیے ایک نئی تجویز لے کر آرہی ہے۔
کونسل تجدید کے لیے زیادہ سے زیادہ 1000 دینار فی شخص کی تجویز پیش کرتی ہے جو کہ پہلے تجویز کردہ 2000 دینار تھی۔ اس فیس میں ریاستی فیس اور ہیلتھ انشورنس پالیسی شامل ہو گی جو نجی شعبے میں تمام علاج معالجے کی لاگت کو پورا کرتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انشورنس پالیسی کی لاگت ساٹھ اور اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکیوں کے لیے زیادہ انشورنس چارجز کی وجہ سے 500 دینار کی قیمت پر ہوگی۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

ذرائع: القبس ۔ کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں