کویت کا اکتوبر 2021 سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

محکمہ تعلیم نے اکتوبر سے شروع ہونے والے اگلے تعلیمی سال سے طلباء کے لیے ایک نیا متبادل کلاس روم آپشن تجویز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر علی المودھف نے اگلے تعلیمی سال کے آغاز اور طلباء کے سکول واپسی کے منصوبوں کے بارے میں ایک پریس بریفنگ میں وزارت کے فیصلے کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم اکتوبر سے شروع ہونے والے اگلے تعلیمی سال سے طلباء کے لیے ایک نیا متبادل کلاس روم آپشن تجویز کر رہا ہے جس میں سکول کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ متبادل دنوں میں اسکول میں حاضری دیا کرے گا اس طرح دونوں گروپس متبادل دنوں میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں گے۔ تعلیمی سیشن 3 اکتوبر سے شروع ہوگا جس کے بعد غیر ویکسین شدہ طلباء اور اساتذہ کا ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا تاہم یہ شرط 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلباء کے لیے قابل اطلاق ہے۔ پرائمری کلاسز صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گی۔ انٹرمیڈیٹ لیول کے لیے وقت صبح 7:30 بجے سے 2:05 بجے تک ہوگا۔ عملی اور تکنیکی مضامین دوسرے سمسٹر تک ملتوی کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سکول کھولنے کے ایک ماہ بعد اس منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ اگلے مرحلے کا فیصلہ کیا جا سکے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں