کویت : 60 سال سے زائد عمر کے غیر گریجویٹ غیر ملکیوں کے لیے 2,000 دینار فیس کم کرنے کی تجویز

وزارت تجارت و صنعت کے ڈاکٹر عبداللہ آل سلمان نے پبلک اتھارٹی آف مین پاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کہا ہے کہ وہ 60 سال سے زائد عمر والے غیر گریجویٹ غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیےتجویز کردہ 2,000کویتی دینار کی فیس پر دوبارہ غور کر یں ۔ ایسے تارکین وطن کے لئے ہیلتھ انشورنس کے علاوہ 500 کویتی دینا ر فیس مقرر کرنے کے لیے سفارشات کی گئی ہیں۔

پبلک اتھارٹی آف مین پاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اگلے ہفتے ڈاکٹر عبداللہ آل سلمان کی جانب سے کی گئی درخواست پر بات چیت کے لیے ہونے کا امکان ہے۔ دوسری طرف غیر ملکیوں کے ایک بڑے طبقے کے لیے جو 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہوچکے ہیں ان کے لیے 2000 کویتی دینار فیس کے ساتھ ہیلتھ انشورنس برداشت کرنا مشکل ہے۔

ماضی میں اسی تجویز کو وزارت تجارت کے انڈر سیکرٹری ، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری کی حمایت حاصل تھی لیکن کونسل کی اکثریت نے اسے مسترد کردیاتھا۔

ذرائع: عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں