کویت ائیرپورٹ پر غیرملکیوں کی آمد

گزشتہ روز غیرملکیوں کی وطن آمد کے پہلے ہی دن 51 پروازیں ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کے روز وزراء کونسل کے فیصلے اور سول ایوی ایشن کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکلر کو نئے سفری تقاضوں کے ساتھ فعال بناتے ہوئے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ملک میں لوٹنے والے غیر ملکیوں کی پہلی پروازیں موصول کی جن کے تمام مسافر کویت میں منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں موصول کر کے مکمل ویکسین شدہ تھے۔ پہلے دن کئی مقامات سے رہائشیوں کی آمد دیکھی گئی خاص طور پر ترکی ، دوحہ ، دبئی ، بیروت اور لندن جہاں آنے والی پروازوں کی کل تعداد 51 تک پہنچ گئی جبکہ کویت ایئرپورٹ کی گنجائش کے مطابق آنے والوں مسافروں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی۔ 13 پروازوں کے ساتھ ترکی کی پروازیں سرفہرست رہیں اس کے بعد دوحہ سے 7 پروازیں ، دبئی 5 پروازوں کے ساتھ اور لندن ، بیروت ، بحرین اور اردن سے دو دو پروازیں کویت پہنچیں۔

اس حوالے سے متعدد رہائشیوں نے ہوائی اڈے کی آپریٹنگ ایجنسیوں کے طریقہ کار اور صحت کے طریقہ کار سے وابستگی کی تعریف کرتے ہوئے وضاحت کی کہ لندن سے آنے والے کچھ رہائشیوں کو کویت میں داخلے کے طریقہ کار مکمل کرنے پر روک دیا گیا کیونکہ وہ رجسٹرڈ نہیں تھے۔ ویکسی نیشن کی منظور شدہ خوراکیں حاصل اور وزارت صحت کی ویب سائٹ پر سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنے اور “بارکوڈز” کے باوجود انہیں مشکل کا سامنا کرنا یڑا کیونکہ انہوں نے وزارت صحت کی ویب سائٹ پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنے اور ملک آنے سے قبل منظوری حاصل کرنے کے حوالے سے نئی سفری تقاضوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

آنے والوں نے نشاندہی کی کہ ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ ہیں کیونکہ ممنوعہ ممالک سے آنے والے کویت میں داخل ہونے سے پہلے ٹرانزٹ اسٹیشنوں سے گزرتے ہیں۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں