5 کالعدم ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں کھولنے کا مطالعہ جاری

شہری ہوا بازی کے نظامت کے ڈائریکٹر جنرل ، یوسف الفوزان نے اعلان کیا ہے کہ کویت ایئرپورٹ وزارت صحت کی طرف سے مقرر کردہ شرائط کے مطابق مختلف ممالک سے پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کے لئے تیار ہے جس میں سب سے اہم ترین اقامہ ہے ، کویت کی منظور شدہ ویکسینوں کی دو خوراکیں ، پی سی آر منفی رپورٹ ، اس کے علاوہ کویت آمد پر پی سی آر ٹیسٹ بھی کرایا جائےگا۔

مصر اور ہندوستان جیسے اعلی خطرہ والے ممالک سے براہ راست پروازوں کے جواب میں ، الفوزان نے کہا ہے کہ ، 5 ممالک ایسے ہیں جو براہ راست پروازوں پر پابندی پر درج ہیں اور ان کے ساتھ براہ راست پروازیں کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ان ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں کھولنے کا فیصلے پر ابھی مطالعہ جاری ہے۔ نیز ڈی جی سی اے ایک دن میں 5 ہزار مسافروں کی گنجائش بڑھانے کے لئے وزرا کونسل کک سے جواب کے منتظر ہے جسے جلد ہی منظور کرلیا جائے گا۔

ذرائع: عرب ٹائمز کویت ۔ کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں