کویت: PACI نے بطاقہ مدنیہ کی ترسیل کا عمل تیز کر دیا

پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن PACI نے بطاقہ مدنیہ کی ترسیل تیز کردی۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن (PACI) نے اپنے سسٹم میں بطاقہ مدنیہ  کے اجراء کے عمل کو تیز کردیا ہے جبکہ مشین کے اندر بیرون ملک پھنسے رہائشیوں کے جمع شدہ کارڈز کی تعداد کو بھی کم کردیا گیا ہے۔ مقامی رپورٹ کے مطابق بطاقہ مدنیہ کی فراہمی کی خدمات یومیہ کارڈز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ معمول پر آگئی ہیں۔ آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جیسا کہ ماضی کی طرح تھا جبکہ آخری مدت کے دوران اس میں نصف کمی واقع ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ PACI نے “MY IDENTITY” ایپلی کیشن کی انکوائریوں کے لئے خودکار رسپانس سسٹم کا بھی آغاز کیا ہے۔ PACI کے “MY KUWAIT IDENTITY” صارفین کی تعداد اب تک 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

حکام نے اشارہ کیا کہ PACI ہر روز جاری کردہ کارڈوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے سخت کوشش کر رہی ہے کیونکہ توقع کی جارہی ہے کہ عید الاضحٰی کی چھٹی کے بعد بچوں کے کارڈز کی فراہمی مکمل ہوجائے گی۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں