کویت: غیر ملکیوں کے لئے صحت انشورنس میں بڑی تبدیلی

میجر جنرل انور عبد اللطیف البرجس اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے رہائشی امور نے بتایا کہ آرٹیکل (18،20 اور 22) کے تحت آنے والے کویت میں اور کویت سے باہرپھنسے غیر ملکیوں کے لئے وزارت صحت کے ضوابط کے مطابق سسٹمز اور ہیلتھ انشورنس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے صحت انشورنس میں ترمیم کی گئی ہے ۔

آرٹیکل 18 والے کویت میں اندر رہنے والے غیر ملکی افراد کو 2 سال کی صحت انشورنس کی سہولت دی جاتی ہے ، جبکہ کویت سے باہر پھنسے افراد کو 1 سال کی سہولت دی جاتی ہے۔ کویت کے اندر آرٹیکل 20 کی تجدید میں 3 سال کی صحت انشورنس کی سہولت دی جاتی ہے اور کویت سے باہر والوں کو 1 سال کی سہولت دی جاتی ہے۔ آرٹیکل 22 کے تحت کویت کے اندر والے غیر ملکی افراد کو 2 سال کی صحت انشورنس دی جاتی ہے ، جبکہ کویت سے باہر والوں کو 1 سال کی سہولت دی گئی ہے

ذرائع: عرب ٹائمزکویت

اپنا تبصرہ بھیجیں