کویت: وائرس کنٹرول کے لئے جزوی کرفیو نافذ نہیں کیا جائے گا

وائرس کنٹرول کے لئے دیگر اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں تاہم جزوی کرفیو کا فیصلہ سفارشات میں شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنے بیان میں بتایا کہ اگر ملک میں وائرس کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس کے کنٹرول کے لئے دیگر اقدامات اور سخت فیصلے متوقع ہیں تاہم ملک میں جزوی کرفیو کے نفاذ کے حوالے سے کوئی فیصلہ زیرغور نہیں ہے جزوی کرفیو کا آپشن فی الوقت خارج کردیا گیا ہے۔ اگر وائرس کی بگڑتی صورتِحال کے پیش نظر کوئی فیصلہ یا اقدامات لئے بھی گئے تو ان میں تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں توسیع نہ کرنا وغیرہ شامل ہوسکتا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ”اقدامات کی ضرورت اس لئے بھی ہے کیونکہ ویکسین کی فراہمی وافرمقدار میں نہیں ہے۔ “عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی کا فقدان کویت میں بھی ظاہر ہورہا ہے اور رواں ماہ جولائی کے دوران کمی واقع ہوئی ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ ویکسین کی بڑی مقدار اگست اور ستمبر میں ملک میں پہنچ جائے گی۔ ذرائع نے واضح کیا کہ

“اقدامات جو ابھی تک طے نہیں ہوسکے ہیں ان کا مقصد متاثرین کی تعداد کو بڑھنے سے روکنا اور اسپتالوں کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے قابل بنانا ہے خاص طور پر انتہائی نگہداشت وارڈز کو قابل صلاحیت بنانا اسوقت نہایت ضروری ہے ” اس بات کا امکان ہے کہ ہفتے کے آخر میں کوئی فیصلہ یا اقدامات سامنے آئیں گے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز 

اپنا تبصرہ بھیجیں