کویت نے بزنس وزٹ ویزوں کوورک ویزوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی

کورونا ایمرجنسی ٹیم نے بزنس وزٹ ویزوں کو ورک ویزوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی نے دکانوں کے مالکان اور کمپنیوں کو کویت کے تجارتی وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ فیصلہ وزرائے مجلس کے جنرل سکریٹریٹ کی جانب سے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل کو جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں سامنے آیا ہے۔ اس جاری کردہ سرکاری خط میں کورونا ایمرجنسی نے دکان مالکان اور تجارتی کمپنیوں کے کمرشل انٹری ویزوں کی منتقلی کی اجازت کی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے بعد دکان مالکان اور تجارتی کمپنیاں بزنس وزٹ ویزوں کو رہائشی ویزوں میں تبدیل کرواسکتی ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پچھلے طریقہ کار کے تحت آجر کو ملک سے باہر ہونے کی صورت پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت سے ملازمت کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر اس اجازت نامے کی منظوری کے لئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ باخبر ذرائع نے زور دے کر کہا کہ PAM کی طرف سے ابھی تک اس فیصلے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا تعین کرنے کے لئے کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ PAM آئندہ چند روز میں اس سلسلے میں کوئی فیصلہ جاری کرے گا۔

 

ذرائع: کویت اردو نیوز 

اپنا تبصرہ بھیجیں