عالمی ادارہ صحت نے کویت کی مسترد شدہ روسی اور چینی ویکسین منظور کرلیں

عالمی ادارہ صحت نے کویت کی مسترد شدہ روسی اور چینی ویکسین منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت جس نے حال ہی میں کویت میں اپنا ریجنل دفتر کھولا ہے جبکہ دیگر خلیجی ممالک نے اسے مسترد کردیا تھا نے روسی اور چینی ویکسینوں کو اپنی منظوری دے دی ہے جبکہ کویت نے متعلقہ ویکسین کو مسترد کردیا ہے۔ کویت میں متعلقہ ویکسینز کو منظوری نہ دینے کا سبب ویکسینوں کے امپورٹرز (ایجنٹوں اور تیار کنندگان) کے تجارتی مفادات پر مبنی ہیں جبکہ عام آدمی درآمد کنندگان اور انتظامیہ کے مابین ہونے والی اس جنگ کا شکار ہے۔ چین نے اپنی تیار کردہ خوراکوں سے ایک ارب چینی عوام کو ویکسین دی اور معمول کی زندگی میں واپس آگئے جبکہ روس نے بھی اپنی ویکسین کا استعمال کیا۔ امریکہ اپنے امریکی باشندوں پر امریکی ویکسین لینے کے لئے دباؤ نہیں ڈالتا کیونکہ ابھی تک امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس کی منظوری نہیں دی ہے تاہم لوگوں نے پھر بھی امیریکن ویکسین وصول کے ہے اور یہ ویکسین وصول کنندہ کی اپنی ذمہ داری تھی کہ وہ یہ ویکسین وصول کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں