کویت : تغیر شدہ ‘ڈیلٹا’کی دریافت، تارکین وطن کی واپسی میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے

چونکہ ملک کورونا وائرس کے تغیر شدہ “ڈیلٹا ” کا سامنا کر رہا ہے ، ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے کے راستے کھولنے میں ایک بار پھر تاخیر ہوسکتی ہے ۔

مقامی اطلاعات کے مطابق ، بڑی تعداد میں تارکین وطن ملک واپس آنے کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انھیں واپس آنے  کی اجازت دی جاسکے ، تاہم تغیر شدہ “ڈیلٹا ” کی دریافت کے بعد  اس فیصلے کے دوبارہ موخر کے امکان ہیں ۔

توقع ہے کہ کورونا ایمرجنسی کمیٹی “ڈیلٹا” وائرس سے متعلق ایک جامع رپورٹ آج وزرا ء کونسل کو پیش کرے گی ، جس پر جمعرات کو کابینہ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں ریسٹورنٹ اور تجارتی کمپلیکس کے اوقات میں 11 بجے تک توسیع کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

ذرائع: IIK

اپنا تبصرہ بھیجیں