کویت: ریسٹورنٹس ، کمپلیکس اور شاپنگ مالز کے اوقات بڑھانے کے لئے تین شرائط وضع کردی گئیں

 کویت میں ریسٹورنٹس ، کمپلیکس اور شاپنگ مالز کے اوقات بڑھانے کے لئے تین شرائط وضع کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے وضاحت کی کہ تجارتی سرگرمیوں جیسے کمپلیکس ، ریسٹورنٹس اور کیفوں کے اوقات کار بڑھانے یا کچھ سرگرمیاں جو ابھی بھی بند ہیں مثلا بچوں کے پلے کلب وغیرہ صحت کے تصورات کے مطابق انجام دیئے جاتے ہیں۔ ان سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے لئے ایک مربوط نظام کی ضرورت ہے جس میں 3 بنیادی کنٹرول شامل ہیں:

  • ویکسی نیشن پلان کی تکمیل کے ساتھ آگے بڑھنا
  • صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا
  • کھولے جانے والی سرگرمیوں کو مسلسل مانیٹر کرنا کہ آیا وہ صحت کی ضروریات یر عمل پیرا ہیں یا نہیں۔

حکومت نے واضح کہا ہے کہ جب تک کہ ہم روزانہ انفیکشن کی کم تعداد تک نہ پہنچیں اور عوام کی قوت مدافعت کے حصول اطمینان بخش نہ ہو جائے اس کے بعد ہی سرگرمیوں کی بندش کو منسوخ کرنے اور دیگر سرگرمیوں کے اوقات کار میں توسیع کے لئے تاریخ طے کی جائے گی تاہم ذرائع نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ معاشی ، معاشرتی اور مالی عوامل جیسے دیگر عوامل پر مبنی ہوسکتا ہے۔

روزنامہ الانباء نے آج جاری کردہ اپنے شمارے میں شائع کیا تھا کہ “کمپلیکس ، ریستوراں اور کیفوں کے اوپننگ اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ شام کے 8 بجے ہی بند ہوں گے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں