کویت: 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی گئی

روزانہ الانباء کے مطابق عالمی “کوڈ فیکس” ویب سائٹ کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ کویت میں شہریوں اور ٖغیر ملکیوں کو دی جانے والی انسداد کوڈ 19 ویکسین کی تعداد پچیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ کل آبادی کا 59.2فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کویت کی وزارت صحت نے ویکسینیشن کے معاملے میں زبردست کوششیں کیں اور حال ہی میں مشرف میں کویت ویکسینیشن سینٹر اور اس سنٹر کی مدد کے لئے جنوبی جزیرے شیخ جابر الاحمد کاز وے پر ایک ڈرائیو تھرو ویکسین سنٹر کھولا ہے جبکہ ویکسین کی رفتار کو بڑھانے اور مطلوبہ تعداد تک جلدی پہنچنے کے لئے ملک کے تمام گورنریٹ میں ویکسینیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں ۔

ذرائع: عرب ٹایمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں