پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ کا کویت ائیرپورٹ پہنچنے پر کویت میں تعینات سفیر پاکستان سید سجاد حیدر، میجر جنرل طلال ، بریگیڈیئر توحید اور دیگر آفیشلز نے استقبال کیا جبکہ کویت روانگی سے قبل پاکستان میں تعینات کویتی سفیر ناصر المطیری نے بھی وزیر داخلہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر خصوصی ملاقات کی۔

وزیر داخلہ کویت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ فیملی ویزہ کے معاملات پر خاص طور پر بات کریں گے۔

وزیر داخلہ کویتی حکومت سے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا بحالی،فیملی اور بزنس ویزا سمیت لیبر ویزا کی بحالی پر بھی مذاکرات کرینگے۔
وزیر داخلہ اپنے دورہ کے دوران کویت میں اپنے ہم منصب سے ملاقات  بھی کرینگے اور
کویت کے امیر کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ بھی پہنچائیں گے۔ یاد رہے کہ کویت نے 2011 سے پاکستانی شہر یوں کے لئے ویزا پر پابندی لگا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں