جزیرہ ایئر ویز کا آئی ٹی اے کے ٹریول پاس کی آزمائش کا فیصلہ

کویت کی نجی ائرلائن جزیرہ ایئر ویز نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ آئی اے ٹی اے ٹریول پاس کی آزمائش کرے گی ، جو ایک موبائل ایپ ہے جو مسافر کوویڈ 19ٹیسٹ اور ویکسینیشن کے نتائج پر تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرتی ہے۔ عالمی ایئر لائن کارٹل ، آئی اے ٹی اے کے مطابق ، ڈیجیٹل پاس مسافروں کو سفر سے پہلے ٹیسٹ ، ویکسین اور دیگر اقدامات کی ضرورت اور اس کی تفصیلات سے آگاہ کرتا ہے۔

ایئر لائن نے بتایا کہ مسافر محفوظ اور نجی طریقے سے اپنے پاسپورٹ ، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی ایک کاپی اپ لوڈ کرسکیں گے ۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے کئی ائرلائنز نے ڈیجیٹل پاس کے اپنے ٹرائلز کا آغاز کیا ہے۔ دریں اثنا ، بیان نے آئی اے ٹی اے کے ریجنل وی پی کامل الاوادی کے حوالے سے بتایا ہے کہ متعدد ایئر لائنز نے اس ایپ کو کامیاب پایا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ جزیرا ایئر ویز اس خطے میں پہلا بجٹ کیریئر ہوگا جو اسے ٹیسٹ کرے گا ۔

ذرائع: عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں