پاکستان،بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکاکی براہ راست پروازوں کے متعلق بڑی خبر

کویت سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) نے منگل ، 18 مئی سے پانچ ممنوعہ ممالک  بھارت ، نیپال ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لئے براہ راست جانے والی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

لیکن ان ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے پروازوں پر پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق ان پانچ ممالک سے براہ راست آنے پر پابندی برقرار رہے گی۔
معتبر ذرائع کے مطابق ، یہ منظوری ان ممالک کے رہائشیوں کے لیے سفری سہولیات کے لئے جاری کی گئی ہیں، جو ان ممالک میں تجارتی پروازیں معطل کرنے کے فیصلے کی وجہ سے پھنسے ہوۓ ہیں۔

کویت ایئرویز اور جزیرہ ایئرویز، ان ممالک کے لئےپروازیں چلا سکیں گئے

ذرائع: عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں