غیر ملکیوں کی کویت داخلے پر پابندی برقرار

ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد برقرار ہے ، کیوں کہ مجلس وزرانے اپنے حالیہ فیصلوں میں پابندی ختم کرنے کا ذکر نہیں کیا ۔ روزنامہ الرائی نے معتبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا۔

کونسل کے مطابق ، صرف کویتی شہریوں اور ان کے فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں کو جو بیرون ملک ہیں اُن کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ جبکہ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے کہا ہے کہ کویت بین الاقوامی ایرپورٹ فی الحال اپنی صلاحیت کا صرف 10 فیصد کام کر رہا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں اور کویتی شہریوں کو کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے روانہ ہونے کی اجازت ہے ، لیکن ان پر یہ لازم ہے کہ وہ سفری پلیٹ فارم “کویت مسافر”پر اندراج کریں اور شہریوں کو ویکسین لگی ہوئی ہو۔

ذرائع: عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں