کویت : وزراء کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے ، کرفیو کا خاتمہ، سینما بحال ، پاکستانیوں کے لئے بری خبر

کابینہ کے اہم فیصلے:

عیدالفطر کے پہلے روز صبح 1 بجے سے کویت میں جزوی کرفیوختم

شام 8 سے صبح 5 بجے تک تمام تجارتی سرگرمیوں پر بندش، تاہم فارمیسی دکانوں، غذائی اجناس فروخت کرنے والے مراکز ، ان سے متصل بازاروں، طبی سامان کی فراہمی کی خدمات، ریستورانوں، کافی ہاؤسیز اور مرمت کی خدمات کو تا حکم ثانی چھوٹ اور اجازت

سینما گھروں اور تھیٹرز میں صرف ویکسین حاصل کرچکے اورمحفوظ قوت مدافعت کے مالک افراد کو داخلے کی اجازت

صرف ریستورانوں اور کافی ہاؤسیز سے آرڈر وصول کرنے کی اجازت اور اندر بیٹھنا ممنوع تمام فیصلے عیدالفطر کے پہلے روز سے وزارت صحت کی متعلقہ شرائط پر پابندی کے ساتھ لاگو ہوں گے۔

سرکاری اور نجی دفاتر میں مالزمین کی تعداد کے تناسب کا تعین جو 60 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا اور مالزمین کی تعداد میں اضافہ درکار ہو تو ادارہ جات کو سول سروسیز شعبے سے رابطہ کرنا ہوگا ۔

اس فیصلے پر بروز پیر مطابق 17 مئی 2021 ء سے اگلی اطلاع تک عمل درآمد کیا جائے گا۔

کارگو طیاروں کو چھوڑکر/ نیپال ، پاکستان، اور سری لنکا سے براہ راست کمرشیل پروازوں پر تا اطالع ثانی پابندی عائد رہے گی۔

نیپال ، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے براہ راست آنے والے غیر ملکیوں کے کویت میں داخلے پر اس وقت تک تا حکم ثانی پابندی عائدرہے گي جب تک وہ دوسرے ملکوں میں 14 دن نہ گزار دیں۔؎

اپنا تبصرہ بھیجیں