غیرملکی گھریلو ملازمین پانچ مقامات سے کویت میں داخل ہوسکتے ہیں

غیرملکی گھریلو ملازمین پانچ مقامات سے کویت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

روزنامہ القبس کی شائع کردہ خبر کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مختلف شہروں سے گھریلو ملازمین ( 20 نمبر ویزا رکھنے والے ) کی کویت ریاست میں واپسی کی سہولت کے لئے “بلسلامہ” پلیٹ فارم میں پانچ نئے شہر شامل کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپانسرز اور ٹریول آفس اڈیس ابابا ، استنبول ، ابوظہبی ، دبئی اور شارجہ سے گھریلو ملازمین کویت واپسی کے لئے فلائٹ ٹکٹ کے ساتھ پیکجز بک کرسکتے ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ صحت سے متعلق حکام نے بھارت سے کویت آنے والے مسافروں کے داخلے پر حال ہی میں پابندی عائد کی ہے بشرطیکہ وہ ایک غیر ممنوعہ ملک میں 14 دن تک قیام کریں تاہم گھریلو ملازمین کی واپسی کے لئے راستے کھلے ہیں اور وہ متعدد مقامات سے کویت میں داخل ہوسکتے ہیں لیکن انہیں صحت کی ضروریات کی مکمل اور سخت پیروی کرنی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل ایوی ایشن سروسز کمپنی (این اے ایس) کے ذریعہ قائم کردہ “بلسلامہ” پلیٹ فارم کا تعلق کویت سے ایک مقررہ قیمت پر براہ راست پروازوں کی فراہمی سے ہے جس میں تین پی سی آر ٹیسٹ ، کھانے اور ادارہ جاتی قرنطین کے لئے مخصوص مقامات ہیں اور اس پیکج کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جاتا ہے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں