فروری کے لیے پٹرول کے نئے نرخ، قیمتوں میں پھر اضافہ..

سعودی آرامکو نے بدھ کی شب جنوری کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔
جنوری کے مقابلے میں نرحوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق گیارہ فروری سے ہوگیا۔
آرامکو کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق فروری کے لیے 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 81 ہلالہ ہو گی۔
جنوری کےلیے 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 62 ہلالہ مقرر تھی‘۔
بیان کے مطابق’ 95 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 94 ہلالہ مقرر کی گئی ہے‘۔
جبکہ جنوری کے لیے 95 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 75 ہلالہ مقرر تھی۔
’ڈیزل اور کیروسین آئل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں ہوئی جو 52 ہلالہ اور 70 ہلالہ فی لٹر کے حساب سے فروخت کیے جاتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ دسمبر کےلیے 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 44 ہلالہ تھی جبکہ 95 پٹرول فی لٹر ایک ریال 55 ہلالہ فروخت کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے سعودی آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے جن کا نفاذ اگلے دن سے ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں