کویت سے روانہ ہونے والے ہر مسافرکے ٹکٹ پر 3 دینار اضافی فیس لاگو

رہائشی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر عبد اللہ معارفی نے وزارتی فیصلہ جاری کیا کہ کویت سے روانہ ہونے والے ہر مسافر کے ٹکٹ پر تین دینار اور 2 دینار اضافی ہوائی اڈے کی فیس کے طور پر وصول کیے جائیں گے ۔

یہ فیصلہ یکم جون 2021 سے لاگو ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اضافی فیسوں کا اطلاق شہریوں اور تارکین وطن دونوں پر ایک جیسے ہوگا اور ایئر لائنز کے ذریعہ اسے ٹکٹ کے قیمتوں میں شامل کیا جائے گا۔

بحوالہ: کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں