غیر ملکیوں کے بطاقہ مدنیہ منسوخ کرنے سے متعلق رپورٹس میں کوئی حقیقت نہیں، پی اے سی آئی کی وضاحت

PACI کی جانب سے واضح کیا گیا کہ گذشتہ ہفتے مختلف ذرائع ابلاغ پر غیر ملکیوں کے لئے بطاقہ مدنیہ منسوخ کرنے اور اس کا اجراء کویتی شہریوں تک محدود کرنے کے اقدام کے بارے میں مختلف میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

اتھارٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سول انفارمیشن سسٹم سے متعلق 1982 کے قانون نمبر 32 کے آرٹیکل 14 کے مطابق کویتی اور غیر ملکیوں کو بطاقہ مدنیہ جاری کئے گئے ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی رجسٹرڈ ہر فرد کے لئے بطاقہ مدنیہ جاری کرتا ہے۔ سول انفارمیشن سسٹم میں سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیاں اس کارڈ کو اس کے مالک کی شناخت کے ثبوت کے طور پر منظور کرتی ہیں۔

بحوالہ: کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں